22 مئی 2014 - 19:37
فلسطین کے حوالے سے امریکہ کا موقف شفاف نہیں

تحریک الفتح کی مرکزی کمیٹی کے رکن نے کہا ہے کہ فلسطین کے اہم مسائل کے حوالے سے امریکہ کا موقف واضح و شفاف نہیں ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔۔ ریڈیو تہران کے مطابق تحریک الفتح کی مرکزی کمیٹی کے رکن محمد اشتیہ نے الغد العربی نیوز ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا امریکہ کی نگرانی میں اسرائیل کے ساتھ سازشی مذاکرات کے ادوار میں امریکی حکام نے سرگرم کردار ادا نہیں کیا اور یہ مذاکرات اسرائیل کی طرف سے سازشی حربے استعمال کرنے اور فلسطینیوں کے جائز مطالبات کی مخالفت کی وجہ سے سو فیصد شکست سے دوچار ہوگئے ہیں۔ تحریک الفتح کے اس رکن کے بقول ہر بار مذاکرات کے بعد فریقین کے درمیان فاصلے بڑھتے چلے گئے ہیں۔ محمد اشتبہ نے مزید کہا کہ اسرائیلی امن پر یقین نہیں رکھتے اور وہ ملت فلسطین کے خلاف اپنی ظالمانہ و تسلط پسندانہ پالیسیوں کو جاری اور بین الاقوامی قوانین کو پامال کرنا چاہتے ہیں۔
 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲